the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،13مئی (ایجنسی) آسٹریلوی ماہرین کے مطابق اگر بچوں کو شام کے کھانے میں پھل اور سبزیاں دی جائیں تو اس کا ذیادہ فائدہ ہوتا ہے اور بچوں پر اس کا فوری طور پر بہتر نتیجہ مرتب ہوتا ہے خواہ وہ کسی بھی طرح کے تعلیمی ادارے سے وابستہ ہوں اور کسی بھی عمر سے تعلق رکھتا ہو۔ اس طرح اب والدین کے پاس بچوں کو سبزیاں اور پھل کھلانے کا ایک اور لازمی جزو آگیا ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سبزیاں اور پھل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسمانی ڈی این اے کو برقرار رکھتے ہیں ۔ اسطرح یہ دونوں اشیا دماغ کو بہتر حالت میں رکھتی ہیں۔ اگرچہ پھل اور سبزیوں کو صبح یا دوپہر میں ذیادہ



کھایا جاتا ہے لیکن پہلی مرتبہ ماہرین نے اس کی شام کے کھانے میں بھی اہمیت بیان کی ہے۔

آسٹریلیا کی نیوکاسل یونیورسٹی میں غذائیات کی ماہر ٹریسی بروس نے بتایا کہ ہم نے پہلی مرتبہ خوراک اور تعلیم پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا ہے جو بہت دلچسپ ہے۔ سائنس بتاتی ہے کہ بالخصوص رنگ برنگی سبزیوں میں موجود پولی فینولز بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر ذہنی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بوڑھے لوگوں میں دیکھا گیا ہے کہ سبزیوں سے ان میں ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض کی شدت کم دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کا اصرار ہے پھل اور سبزیاں بچوں کو ہوم ورک کرنے اور کلاس میں اچھی کارکردگی میں مدد دیتے ہیں اور بچوں پر ان کے فوری مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.